تازہ ترین

نائب وزیر اعلیٰ کالیہہ ترسیلی لائین کی فوری تکمیل پر زور

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

 جموں // نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لیہہ ترسیلی لائین پر جاری کام میں سرعت لاکر اس کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تا کہ خطے میں بجلی کی ترسیلی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔نائب وزیر اعلیٰ آج یہاں لیہہ کونسلروں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر امور لداخ کے وزیر چیرنگ دورجے اور لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے سی ای او ڈاکٹر سونم داوا بھی موجود تھے۔میٹنگ میں محکمہ بجلی کے کمشنر سیکرٹری دھیرج کمار گپتا اور ضلع ترقیاتی کمشنر لیہہ کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے پہاڑی علاقوں میں بجلی کی صورتحال کو بنانے کے لئے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں تا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری پر قریبی نگاہ رکھی جارہی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اُن علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جو ابھی اس اس سہولیت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت تمام دیہی علاقوں کو عنقریب بجلی فراہم کی جائے گی۔میٹنگ میں دیہی ترقی محکمہ کے کمشنر سیکرٹری کفائت رضوی بھی موجود تھے۔