تازہ ترین

قرض معافی کیلئے جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے تمل ناڈو کے کسانوں نے پیا پیشاب ، اتوار کو انسانی فضلہ کھانے کی دھمکی

23 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دہلی// جنتر منتر پر ایک ماہ سے زیادہ وقت سے احتجاج کررہے تمل ناڈو کے کسانوں کے صبر کا باندھ شاید اب ٹوٹ چکا ہے۔ کسانوں نے ہفتہ کو احتجاجا ً پیشاب پیا۔ کسانوں نے اب اتوار کو انسانی فضلہ کھا کر مظاہرہ کرنے کی دھمکی کیا ہے۔غور طلب ہے کہ تمل ناڈو کے کسان مرکز سے قرض معافی اور مالی امداد کی مانگ کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ خشک سالی کے سبب ان کی فصل ختم ہوگئی ہے۔ ان کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے لئے خشک سالی ریلیف پیکیج جاری کرے۔کسان جنتر منتر میں پلاسٹک کی بوتلوں میں پیشاب کے ساتھ سامنے آئے۔ اس سے پہلے، نیشنل ساوتھ انڈین ریور لنکنگ فارمرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر پی ایاکنکو نے کہا کہ 'تمل ناڈو میں پینے کے لئے پانی نہیں مل رہا اور وزیر اعظم مودی ہماری پیاس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتی ہے۔