تازہ ترین

اقوام متحدہ اور ایمنسٹی کے جائزے تسلی بخش :شبیر شاہ

کذب بیانی کے سہارے دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بھارت حقائق سے آنکھیں چراکر اور کذب بیانی کے سہارے دنیا کو زیادہ دیر تک دھوکہ نہیں دے سکتااور دنیا کے بدلتے سیاسی منظر نامے کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کرنا پڑے گا۔اپنے ایک بیان میںشاہ نے کہا کہ یہ بات قابل تشفی ہے کہ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں کشمیر کی صورتحال سے متعلق جس طرح تشویش کا اظہار کیا ہے،ہم امید رکھیں گے کہ عالمی ادارہ اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے میں پہل کرے گا ۔انہوں نے واضح کیا کہ جموں کشمیر کے عوام اور پاکستان اس سلسلے میں گزشتہ 70برسوں سے عالمی مداخلت کے لئے اپنا مطالبہ دہراتے آرہے ہیں البتہ بھارت ریاست میں اپنے مظالم چھپانے کیلئے روڑے اٹکارہا ہے۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ یہ بات اگرچہ حوصلہ افزا ہے کہ یہ عالمی ادارے ریاست میں بگڑتی صورت حال پہ نگاہ رکھے ہوئے ہیںلیکن اس سے بھارتی جارحیت کو روکنے میں کوئی بھی مثبت پہلو سامنے آنے کے بجائے ہر چڑھتے سورج کے ساتھ ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کی جارہی ہیں ۔