تازہ ترین

ڈی سی کے ہاتھوں سانبہ میں ایمرجنسی آپریشن سنٹرکاافتتاح

انتظامیہ کوسیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہنے کی ہدایت

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 
 جموں//ضلع انتظامیہ سانبہ نے رواں برسات کے دوران کسی بھی سیلابی اورایمرجنسیصورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹرقائم کیاہے ۔اس ایمرجنسی آپریشن سنٹرکاافتتاح ڈی سی سانبہ سشماچوہان نے کیا ۔یہ سنٹرڈی سی کمپلیکس میں قائم کیاگیاہے جہاں پر چوبیسوگھنٹے اہلکارتعینات رہیں گے اورضلع میں صورتحال پرگہری نگاہ رکھیں گے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای اوسی ) 24 گھنٹے کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ برسات کے موسم میں ممکنہ سیلابی اوربارشوں کے امکانی خطرات سے پیداہونے والی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیاگیاہے تاکہ لوگوں کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں بشمول آرمی،بی ایس ایف ،ایس ڈی آرایف ،این جی اوزکے اہلکاروں کوایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررکھاگیاہے ۔علاوہ ازیں ڈی سی نے افسران کی ٹیم کے ہمراہ رام گڑھ علاقہ کادورہ کرکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کاجائزہ لیا۔ ٹیم نے سنجواں ،کول پوراورکموری گائوں کابھی دورہ کیاجو 2014کے سیلاب میں بری طرح متاثرہوئے تھے۔انہوں نے افسران سے کہاکہ وہ متحرک رہیں اورریسکیوکیلئے ٹیموں کوتیاررکھیں۔اس دوران ڈی سی کے ہمراہ ایس ایس پی سانبہ انل منگوترہ، اے ڈی ڈی سی پنکج منگوترہ، اے ڈی سی ،اے سی آر،ایگزیکٹیو انجینئر فلڈکنٹرول اینڈایریگیشن ،پی ڈبلیوڈی ،پی ایچ ای،پی ڈی ڈی ودیگرضلع آفیسران بھی موجودتھے۔