تازہ ترین

ڈائریکٹر این ایچ ایم نے آشا ورکروں کے گروپ کو ہریانہ کیلئے روانہ کیا

9 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ڈاکٹر یشپال شرما نے آشاورکروں کے ایک گروپ کو پنچکلہ ہریانہ کے لئے روانہ کیا۔مختلف زمروں کے 90 آشاورکروں پر مشتمل یہ گروپ ہریانہ کے دورے کے دوران وہاں دیہی صحت ، دیہات میں ولیج ہیلتھ سنٹیشن اینڈ نیوٹریشن کمیٹیوں کے کام کاج اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔یہ آشا ورکرایسے دیہات کا بھی دورہ کر یں گے جہاں آشا ورکروں کو پی سی اینڈ پی این ڈی تی کی عمل آوری پر نگاہ رکھنے کے لئے ایس ایچ او کا درجہ دیا گیا ہے۔ریاست سے تعلق رکھنے والے آشا ورکروں کے گروپ کا یہ بیرون ریاست کا دوسرا دورہ ہے جبکہ گزشتہ برس اسی طرح کے ایک گروپ کو چھتیس گڈھ کے دورے پر بھیجا گیا تھا۔آشا ورکروں کو ہریانہ روانہ کرنے کے موقعہ پر جموں کے چیف میڈیکل آفیسر سنجے ترکی ، سٹیٹ نوڈل آفیسر این ایچ ایم ڈاکٹر نریندر بٹھیال اور صحت محکمہ کے دیگر اہلکاروں بھی موجود تھے۔