تازہ ترین

ڈی سی ادہم پورکی دفاعی حکام کے ساتھ میٹنگ

ڈیفنس علاقوں کی سڑکوں کی مرمت کے کام میں سرعت لانے پرزوردیا

10 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ادہم پور//ڈپٹی کمشنر،ادھم پوررویندرکمارنے دفاعی حکام سے ڈیفنس علاقوں سے گذرنے والی سڑکوں کی مرمت کرنے کیلئے کہاہے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے سوئی۔سمبل، سنگوربائی پاس روڈ اورجب روڈجوڈیفنس علاقوں میں آتی ہیں کی مرمت کے بارے میں مسائل ڈیفنس ایجنسیوں کے ساتھ زیربحث لائے۔ڈی سی نے ڈیفنس حکام سے کہاکہ وہ لوگوں کی مشکلات دورکرنے کیلئے مرمتی کام میں سرعت لائیں۔اس دوران میٹنگ میں سول اورڈیفنس آفیسران نے شرکت کی اورلینڈایکویزیشن کے بقایامعاملات کے بارے میں تفصیلی خیالا ت کااظہارکیا۔اس موقعہ پرمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، کرشن لال، اسسٹنٹ کمشنرریونیو،سبھاش ڈوگرہ ، سپیشل کلکٹر ڈیفنس ،عبدالستار،آئی جی ۔بی ایس جی ، ایس ٹی سی ادہم پور، ایس ایس ڈوگرہ، کمانڈنٹ 1،ایف اوڈی ،کرنل انوبھو، کمانڈنٹ ایس ٹی سی ،بی ایس ایف نے شرکت کی۔اس دوران لینڈایگویزیشن کمیٹی کے ممبران،پٹواریوں، اورسول وڈیفنس آفیسران موجودتھے۔اس موقعہ پر ڈیفنس مقاصدکیلئے اراضی کے حصول سے متعلق معاملات زیربحث لائے گئے۔ڈپٹی کمشنرنے ریونیوافسران پرزوردیاکہ وہ بقایامعاملات کووقت مقررہ کے اندرنپٹائیں اورڈیفنس حکام کے ساتھ بہترتال میل کویقینی بنائیں۔