تازہ ترین

ریاسی کا پرانا ہسپتال شراب خانہ میں تبدیل

لوگوں کا احتجاج، ہسپتال کو سی ایچ سی بنانے کا مطالبہ

9 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
ریاسی//نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی کے جنرل سیکریٹری طارق بٹ نے ایک پریس بیان جار ی کر کے اس امر کا نکشاف کیا ہے کہ سابقہ بی جے پی اور پی ڈی پی سرکار نے جب ریاسی کے پرانے ہسپتال کو اجاڑ کر ریاسی کے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا تھا تو لوگوں نے زبردست احتجاج اور مظاہرے کر کے ریاسی کے پرانے ہسپتال کو سی ایچ سی بنانے کی مانگ کی تھی اسی بات کو مد نظر رکھ کر ضلع ترقیاتی بورڈ نے پرانے ہسپتال کو زچہ بچہ ہسپتال بانے کی سفارش کی تھی۔ریاسی کے لوگ اس فیصلہ سے مطمئن ہو گئے تھے لیکن یہ سب کاغذوں میں ہی بند کردیا گیا بھر 4سال گزرنے کے بعد ضلع ریاسی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا ایک وفد ضلر صدر ڈاکٹر سکھدیو شرما کی قیادت میں اس وقت کے چیف سیکریٹری بھارت بھوشن ویاس سے ملاقی ہوئے تو انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ریاسی کے پرانے ہسپتال کو زچہ بچہ ہسپتال بنانے کی ہدایات جاری کر دیں جس پر کافی کام ہو چکا ہے اور اب فائل محکمہ خزانہ کے پاس مزید کاترروائی کیلئے بھیجی گئی ہے اور پرانے ہسپتال کے ریپٹر کے لئے 30لاکھ روپے بھی وگذار کر دیئے گئے ہیں اور ریپٹر کا کامشد ومد سے جاری ہے ۔پرانے ہسپتال کے اندر محکمہ ہذا کا کچھ سامان جو تقریباً سکریپ بن چکا ہے کو محکمہ ہذا کے ملازم جب اٹھانے گئے تو شہر کے لوگوں نے زبردست احتجاج کیا ۔محکمہ ہذا کے لوگ پولیس کو بھی ساتھ لائے تھے  اور پولیس کی مو جودگی میں ایک وارڈ کا دروازہ کھولا گیا تو ایک بوری تقریباً200بیئر کے خالی کیس بر آمد ہوئے جس پر لوگوں کا غصہ مزید بڑھ گیا۔طارق بٹ نے کہا کہ ہم ریاسی کے پرانے ہسپتال کو سی ایچ سی بنانا چاہتے تھے لیکن ہسپتال کے غیرذمہ دارنافسروں و عملہ نے ہسپتال کو شراب کا اڈہ بنا دیا ہے ۔