تازہ ترین

سوشل میڈیاکا استعمال ،گروپ ایڈمن موادکاذمہ دار

صارفین کیلئے پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یوگیش سگوترہ
 جموں//سوشل میڈیاپر پھیلائی جانے والی افواہوں پرقدغن لگانے کی غرض سے جموں پولیس سائبرکرائم سیل نے سوشل میڈیاپرمختلف سائٹوں اورواٹس ایپ ودیگرایپلی کیشنزکے صارفین کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ سوشل میڈیاکواستعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں اوربالخصوص واٹس ایپ یافیس بُک گروپ بنانے والے افرادیعنی ایڈمین سے کہاگیاہے کہ وہ گروپ ایڈمن بننے سے پہلے دومرتبہ ضرورسوچیں کیونکہ واٹس ایپ گروپ میں کسی بھی قسم کی افواہ کاموادپوسٹ ہونے کے بعدپولیس ایڈمن کے خلاف کارروائی کرے گی۔گروپ ایڈمن سے کہاگیاہے کہ وہ جوابدہ رہیں کہ گروپ کے ذریعے جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔سپریم کورٹ کے 18 اپریل کے حکمنامہ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ،وائٹس ایپ سے متعلق ہے کاحوالہ بھی سائبرکرائم سیل نے دیاہے۔پولیس ایڈوائزری میں گروپ ایڈمنسٹریٹروں سے کہاگیاہے ان پر گروپ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اوراگرکوئی افواہ پھیلائی گئی توگروپ ایڈمن کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ ہندوستان میں200 ملین واٹس ایپ صارفین ہیں اوربہت سے لوگ اس پلیٹ فارم کوجھوٹی خبریں پھیلانے کیلئے استعمال کرتے ہیں اورگروپوں میں جھوٹی ویڈیوزودیگرمواد ڈالتے ہیں۔ایڈوائزری میں مزیدکہاگیاہے کہ اگرکوئی گروپ ممبر،گروپ میں افواہ پھیلائے گاتوگروپ ایڈمنسٹریٹرکے خلاف ایف آئی آردرج کی جاسکتی ہے۔ایڈوائزری میں واضح کیاگیاہے کہ صارفین کوکیاکرناچاہیئے اورکیانہیں کرناچاہیئے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ضلع انتظامیہ کشتواڑنے واٹس ایپ گروپوں اورفیس بُک پیجوں کوپولیس سے ویری فائی کرانے کیلئے کہاتھا۔