تازہ ترین

جموں شہرسے تیل خاکی ڈپوﺅں کی منتقلی کاعمل

کمشنرسیکریٹری شہری رسدات وامورصارفین نے جائزہ لیا

8 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//کمشنر سیکریٹری فوڈسپلائز اینڈکنزیومرافیئرس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعبدالرشید نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران تیل خاکی کے ڈپوﺅں کی جموں شہرکے مختلف علاقوں سے گردونواح کے علاقوں میں منتقلی کے عمل کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر سٹیٹ لیول کوآرڈی نیٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیز راجیو یادونے کمشنرسیکریٹری کو تیل خاکی کے ڈپوﺅں کی منتقلی کے عمل کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔اس موقعہ پرکمشنرسیکریٹری نے متعلقہ آفیسران کو اس عمل کےلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کرنے پرزوردیا۔اس موقعہ پر پٹرولیم پروڈکٹوں کی دستیابی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران میٹنگ میں ڈائریکٹرایف سی ایس اینڈسی اے آراے انقلابی ،سٹیٹ لیول کوآرڈی نیٹر آئی اوسی ایل راجیو یادو، جوائنٹ کنٹرولر ایل ایم ڈی وی۔ایس سمبیال، ڈپٹی ڈائریکٹر(سپلائز )جوگندرسنگھ جسروٹیہ ،ڈپٹی کنٹرولر ایل ایم ڈی منوج پربھاکراوردیگرسینئرآفیسران آئل مارکیٹنگ کمپنیزبھی موجودتھے۔