تازہ ترین

مزید خبرں

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 مولانا قاسم شاہ بخاری کو برسی پر خراج

سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے سرزمین کشمیر کے مفسر قرآن مولانا قاسم شاہ بخاری کو برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ مولانا قانونگو نے کہاکہ قاسم شاہ بخاری کی ذات ہمارے اکابرین اسلام کے صفوف کے اندر پُراستعداد علمی شخصیت تھے جن کے علمی فیوضات سے پورا کشمیر مرہون منت ہے۔ مولانا قانونگو نے کہاکہ قاسم شاہ بخاری بیک وقت مفسر، روحانی پیشوا، سیاستدان، منتظم ، مدرس، قلمکار کے علاوہ بے شمار خصوصیات کے بہرور تھے۔ انہوںنے کہاکہ قاسم شاہ بخاری نے پورے کشمیر میں مدارس کا ایک جال بچھایا اور طلباء دینی تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں۔ 
 

 دعوۃ السنۃ کانفرنس22جولائی کو

۔ 1500 رضا کاروں کی ٹیم منتخب 

سرینگر//شیر کشمیر پارک (میونسپل پارک) میں ہونے والی تیسری عالمی دعوۃ السنہ کانفرنس22 جولائی اتوار کو منعقد ہو رہی ہے ۔ اس سلسلے میں کاروانِ اسلامی کے مرکزی دفتر شہید گنج میں کل رضا کاروں کی حتمی نشست منعقد کی گئی جس میں تمام تر ذمہ داریوں کو تفویض کیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس ہر دو سال کے بعدکاروانِ اسلامی کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہے جس میں ریاست و بیرون ریاست کے علاوہ عالم اسلام کی جید علمی و روحانی شخصیات شرکت کررہے ہیں ۔اس بارے میں انتظامات کوحتمی شکل دیتے ہوئے کاروانِ اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی ہوا ۔
 

عرس زیندار ولیؒ کی اختتامی تقریب آج

سرینگر//حضرت خواجہ زین الدین علی دارؒ ولی کامل کے 398واں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں آج یعنی 13جولائی بمطابق 28شوال المکرم اختتامی تقریب اُن کے آستان عالیہ واقع زیندار صاحب (حبہ کدل) میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ اس روز ہر نماز کے بعد بقعہ عالیہ میں موجود باسند تبروکات کی نشاندہی پیر حاجی محمد شفیع شاہ کرائیں گے جبکہ بقہ عالیہ کے امام و خطیب درگارہِ موصوف عالم دین سید حامد رضا نمازِ جمعہ سے قبل اور مولانا شوکے حسین کینگ بعد نماز مغرب تا عشاء قرآن کی حدیث کی روشنی میں شانِ اولیاء بیان کریں گے۔