تازہ ترین

سالانہ اکھنڈجیوتی یاتراپینگلاماتا16 جولائی کو

8 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ادہم پور//ادی شکتی سیوک سنستھاادہم پورکے زیراہتمام بارہویں سالانہ اکھنڈجیوتی یاترا،پینگلاماتا کااہتمام 16جولائی کوکیاجارہاہے۔اس بات کاانکشاف ادی شکتی سیوک سنستھا کے صدراشوک کمارگپتاکی صدارت میںمنعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پنگلاماتااکھنڈجیوتی یاتراکااہتمام کیاجارہاہے جس میں ہون یگنااوراکھنڈجیوتی جلاکر 14 جولائی کوشوبھایاتراپینگلاماتاسے پانڈومندرسے شروع ہوگی اورقصبہ کے مختلف بازاروں ومقامات بشمول ہسپتال روڈ، سیلاں تالاب، چبوترا بازار، مین بازار، گول مارکیٹ، مکرجی بازار، رام نگرچوک،سلاتھیہ چوک سے ہوکرآغازکے مقام پراختتام ہوگی۔اکھنڈجیوتی پانڈومندرمیںاکھنڈجوتی کے بعد 16جولائی کوپینگلاماتا گپھامیں صبح عقیدت مندپہنچیں گے۔قابل ذکرہے کہ پینگلاماتھاگپھا تحصیل رام نگرکے پنجرگاﺅں میں واقع ہے جہاں پہنچنے کے لئے لگ بھگ 20کلومیٹرکاپیدل راستہ طے کرناپڑتاہے۔اس دوران میٹنگ میں سابق سرپنچ پنچایت پنجر، ملکھ راج گپتا، چیئرمین باباپورن ناتھ جی، نائب صدر۔اجے گڈا،خزانچی ،مانک شاہ، انکوش گپتاودیگرممبران موجودتھے۔