تازہ ترین

سوچھ بھارت سمرانٹرن شپ پروگرام

جموں یونیورسٹی طلباء نے ترلوک پورگائوں میںسروے کااہتمام کیا

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//جموں یونیورسٹی کے طلباء نے سوچھ بھارت سمرانٹرن شپ پروگرام ،کے تحت اسمبلی حلقہ مڑھ کے ترلوک پورہ گائوں میں سوچھ بھارت مشن کے تحت سروے کاانعقاد کیا۔اس دوران سروے کااہتمام سینئروالنڑیئر جموں یونیورسٹی وکاس پنڈتا (ایم سی اے ڈیپارٹمنٹ )، وویک پریہار(کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ) اورہرپریت سنگھ (ڈوگری ڈیپارٹمنٹ)نے کیاتھا۔ جموں یونیورسٹی کے رضاکاروں نے ترلوک پورگائوںمیں گھرگھرجاکر ایس بی ایس آئی پروگرام کے تحت یہ جانکاری حاصل کی کہ کس گھرمیں کتنے افراد،کتنے بچے ہیں اوران میں سے سکول جانے والے بچے کتنے ہیں اوران کی آمدن کاذریعہ کیاہے ۔کیاکنبہ اے پی ایل زمرے میں آتاہے یا بی پی ایل زمرے میں۔اس دوران رضاکاروں نے یہ بھی چیک کیاکہ کس گھرمیں بیت الخلاء ہے اورکس میں نہیں ہے۔کس کے پاس آدھارکارڈہیں اورکس کے پاس نہیں ہیں۔اس دوران رضاکاروں نے لوگوں کوایک سوالنامہ دیاتھا جس کوبھرکرجانکاری حاصل کیا۔اس دوران لوگوں نے اپنے مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔وکاس پنڈتا،وویک پریہاراورہرپریت نے لوگوں کوان کے مسائل متعلقہ حکام سے زیربحث لاکران کاازالہ کیاجائے گا۔