تازہ ترین

پتھر کا جواب گولی نہیں ہوسکتی: نیشنل کانفرنس

8 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کولگام کے ریڈونی علاقے میں ایک دوشیزہ سمیت 3نوجوانوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زبردست رنج و الم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوموں کی ہلاکت کو کوئی بھی جواز نہیں بخشا جاسکتا، انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے اور پتھر کا جواب کسی بھی صورت میں گولی نہیں ہوسکتی۔دونوں لیڈران نے مرحومین کے جملہ سوگوران خصوصاً والدین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ انہوں نے ریاستی گورنر شری این این ووہرا پر زور دیا کہ گذشتہ3سال سے جاری مسلسل شہری ہلاکتوں پر بریک لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے اور انسانی جانوں کا تحفظ ہر حال میں ممکن بنایا جائے۔