تازہ ترین

شفاف ڈی بی ٹی نظام

لال منڈی میں محکمہ زراعت کا تربیتی پروگرام منعقد

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//کیمیاوی کھادوں کے شعبے کے تحت ڈی بی ٹی نظام کو نئی سمت دینے سے جہاں کسانوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کیاجاسکتا ہے وہیں اس عمل کو کسان دوست بھی بنایا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں کل لالمنڈی سرینگر میں محکمہ زراعت کے انفورسمنٹ عملے کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد نظام زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے شرکأ پر زوردیا کہ وہ ڈی بی ٹی نظام میں جدید سوفٹ ویئر سے استفادہ کریں تاکہ کارروائی کو مزید شفافیت کے ساتھ انجام دیاجاسکے اورکسانوں کے مفادات کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوںنے محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ کو وادی بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے جانکاری پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ انہیں اپنے حقوق کے بارے میں پوری جانکاری حاصل ہوسکے۔اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ انیل کمار نرگوٹرا نے لأ انفورسنمنٹ کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی خلاصہ پیش کیا۔