تازہ ترین

آئندہ 5 دنوں میں موسلادھاربارشوں کی پیشن گوئی

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یوگیش سگوترہ
 جموں//میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں آئندہ پانچ دنوں میں آندھی اوربارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ آئندہ دوچاردنوں میں مونسون کادوسرامرحلہ شروع ہوگااس لیے صوبہ جموں میں آندھی اوربارشوں کاامکان ہے اوریہ بھی کہاہے کہ مونسون کی بارشیں کشمیراورشمالی ہندوستان کے دوسرے حصوں میں ہوں گی۔اس دوران آسمان پربادل چھائے رہنے اورموسلادھاربارشیں آئندہ پانچ دنوں میں ہونے کی توقع ہے۔انڈیامیٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ(آئی ایم ڈی ) اورانچارج ایگرومیٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سکاسٹ ڈاکٹرمہندرسنگھ نے کہاکہ 13سے 17جولائی کے دوران موسلادھاربارشوں کاامکان ہے۔آئندہ ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سیلسیس جبکہ معمول کادرجہ حرارت 4 ڈگری کم اورکم سے کم 25 سے 26 ڈگری سیلیس رہنے کی امیدہے جوکہ معمول سے ایک ڈگری کم ہوگا۔ڈاکٹرسنگھ نے کہاکہ صبح اورشام کوریلیٹیوہیومی ڈیٹی بالترتیب 95فیصداور85 فیصدآئندہ پانچ دنوں رہے گی۔گذشتہ روزجموں شہرکازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تھاجومعمول کے درجہ حرارت سے چاردرجے کم تھاجبکہ کم سے کم 27ڈگری سیلیس رہا۔