تازہ ترین

مارد مہربان نرسنگ انسٹی چیوٹ کا سالانہ دن

ڈائریکٹر سکمز کا نرسنگ سائنس میں تحقیق پر زور

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈسک
سرینگر//مادر مہربان انسٹی چیوٹ آف نرسنگ سائنس اینڈ ریسرچ سکمز نے کل اپنا 5واںسالانہ دن منایا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر سکمز کے ڈائریکٹرڈاکٹر عمر جاوید شاہ مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کالج کی کامیابیوں کی سراہنا کی اورنرسنگ سائنس میں تحقیق اور مخصوص نصاب کیلئے زور دیا ۔انہوں نے میرٹ حاصل کرنے والی طالبات کو انعام سے نوازا۔اس موقعہ پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر محمودہ ریگو ،وائس پرنسپل داکٹر دلشادہ وانی ،چیرمین اور آرگنائززنگ سیکرٹری ظریفہ صوفی نے بھی خطاب کیا ۔