تازہ ترین

ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم

ٹینگہ پورہ بائی پاس پرکئی ڈھانچے منہدم

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

اشفاق سعید
 
سرینگر //ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے تحے محکمہ کسٹوڈین نے ٹینگہ پورہ بائی پاس اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں کئی ایک تعمیرات کو منہدم کر دیا ۔ جمعرات کو کسٹوڈین جنرل جموں وکشمیر اعجاز احمد بٹ کی ہدایت پر محکمہ کے خصوصی سکارڈ ، پولیس اور مونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے ٹینگہ پورہ بائی پاس کے نزدیک کسٹوڈین زمین پر کھڑی کی گئی کئی ایک ناجائز تجاوزات کو منہدم کر دیا ۔اس دوران لوگوں کو انتباہ دیتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ اگر اُس کے بعد کوئی ایسی سرگرمیاں عمل میں لائی گئی تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔کسٹوڈین جنرل نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایسی کارروائیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کسٹوڈین زمین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی جگہ ایسی سرگرمیاں نظر آئیں تو وہ فورناًً محکمہ کے ساتھ رابطہ قائم کریں ۔