تازہ ترین

نیشنل سیکولرفورم کا احتجاج مظاہرہ

تمام طلباء کو داخلہ دینے کا مطالبہ

7 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // تمام طلباء کوداخلے دینے کی مانگ کولے کرنیشنل سیکولر فورم ایک بارپھر ایم اے ایم کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اگرچہ کالج کے پرنسپل نے پہلے سے ہی خواہشمند درخواست دہندگان سے تین دن تک اپنے عذرات داخل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہاںجاری پریس بیان میںفورم نے کہاہے کہ بھاری تعداد میں طالب علموںنے ایم ایم کالج میں داخلہ نہ دینے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ قابل ذکرہے کہ مختلف شعبوں میں داخلہ نظام میںحصول نمبرات کی شرح فیصد کو اعلیٰ ڈھانچہ نظمی کے طورپر اس برس قیام عمل میںلایاگیا جس کے پیش نظربھاری تعدادمیںطالب علموںکا مستقبل تاریک میں تاریک ہونے کا خطرہ لاحق ہوچکاہے۔ شہرمیں جموں یونیورسٹی کے زیر انتظام میں چل رہے پانچ کالجوں میں مختلف کورسوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میںطالب علموںنے داخلہ حاصل کرنے کیلئے آن لائن فارم بھردئیے تھے لیکن حصول داخلہ کیلئے نمبرات شرح فیصدی کو منظم نظامی حد تک طے کرنے کے باعث کافی طالب علموںکیلئے مشکلات پیدا ہوگئے ہیں جس کے چلتے متعدد طالب علموں نے شہر کے وسطی علاقوںمیںتعلیمی انتظامیہ کے خلاف مظاہرے درج کئے ۔