تازہ ترین

بی جے پی نے اقتدارکیلئے جموں کے مفادات پرسمجھوتہ نہیں کیا:ڈاکٹرجتندر

9 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
کٹھوعہ//وزیراعظم کے دفترمیں مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاہے کہ اقتدارکیلئے بی جے پی جموں کے مفادات کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گی۔یہاں بی جے پی ورکروں کی میٹنگ سے پہلے حاشے پرنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ بی جے پی کیلئے اقتدارکامقصد ’وکاس ‘کے ایجنڈے کوآگے بڑھاناہے نہ کہ حکومت کاحصہ ہوناہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کابنیادی منترا’ہم یہاں دیش چلانے آئے ہیں،سرکارچلانے نہیں ‘‘۔انہوں نے حزب اختلاف کی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ حزب اختلاف بی جے پی کی ترقیاتی پالیسیوں سے گبھراکرترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ترقیاتی پروجیکٹوں کوآگے لیجانے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں عوامی مفادات پرمنحصرترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کیلئے بی جے پی ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے لیکن کانگریس اوراس کی حمایتی دیگرجماعتیں اپنی تمام ترطاقت کوبی جے پی کے خلاف صرف کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحادتعمیروترقی کیلئے کیاتھا اورلوگوں کے کہنے پرکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اعلیٰ اصول پسندپارٹی ہے جس نے جموں کے مفادات کااقتدارکیلئے سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ جب بی جے پی کولگاکہ جموں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے توبی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحادختم کردیا۔بعدازاں ڈاکٹرجتندرسنگھ نے بی جے پی ورکروں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی اورمسائل پرتبادلہ خیال کیا۔