تازہ ترین

رام نگراسمبلی حلقہ کی ترقی کےلئے 1کروڑروپے واگذارکرنے کااعلان

حزب اختلاف بھاجپاکی ترقیاتی پالیسیوں سے بوکھلاہٹ کی شکار:ڈاکٹرجتندرسنگھ

8 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 رام نگر//ادہم پور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ سے ممبرپارلیمنٹ اورمرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ حزب اختلاف بی جے پی کی ترقیاتی پالیسیوں سے گبھراکرترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ترقیاتی پروجیکٹوں کوآگے لیجانے کےلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں عوامی مفادات پرمنحصرترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کےلئے بی جے پی ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے لیکن کانگریس اوراس کی حمایتی دیگرجماعتیں اپنی تمام ترطاقت کوبی جے پی کے خلاف صرف کررہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹرجتندرسنگھ رام نگرتحصیل میں ایک عوامی میٹنگ کم اجولامستفعدین پروگرام کے دوران کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 125کروڑیہ پوچھ رہی ہے کہ عوامی مفادات کی سکیموں مثلاً اجولایامدرایوجنا کی عمل آوری میں کانگریس کیوں روڑے اٹکاررہی ہے جس کاجواب دینے سے کانگریس اوراس کی حمایتی جماعتیں قاصرہیں۔اس موقعہ پرڈاکٹرجتندرسنگھ نے رام نگراسمبلی حلقہ کی ترقی کےلئے ایم پی فنڈسے 1کروڑروپے دینے کااعلان کیاجس میں سے 50لاکھ روپے پہلے ہی دے دیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ 50لاکھ بھی جلد واگذارکیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس سٹیڈیم رام نگرکےلئے بھی منظوری دی گئی ہے ۔