تازہ ترین

جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

رانجی ٹرافی میں ریاستی ٹیم کی کپتانی نہیں کروں گا:عرفان پٹھان

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
جموں/بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان جنہیں جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے آنے والے رنجی ٹرافی سیزن کے لئے ریاست کے کھلاڑیوں کا کوچ مقرر کیا ہے ، نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے رانجی ٹرافی سیزن کے دوران ریاستی ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے بلکہ وہ صرف کھیلیں گے اور نوجوان کرکٹروں کے سرپرست کے طور پر کام کریں گے ۔ پٹھان گذشتہ قریب ایک ہفتے سے جموں میں خیمہ زن ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سری نگر میں رنجی ٹرافی اور دوسرے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹوں کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا۔ عرفان پٹھان نے یو این آئی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا 'میں رنجی ٹرافی کے اگلے سیزن میں جموں وکشمیر ٹیم کی کپتانی نہیں کروں گا۔ میرا ماننا ہے کہ ٹیم کا کپتان کوئی مقامی کھلاڑی ہونا چاہیے '۔ انہوں نے کہا 'میں چاہتا ہوں کہ میری سکھائی ہوئی چیزوں پر مخلصانہ طور پر عمل ہونا چاہیے ۔ جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ سری نگر اور جموں میں قریب 200 سے 250 نوجوان کھلاڑیوں نے کیمپوں  میں شرکت کی۔ ان میں سے بیشتر کھلاڑی ٹیلنٹ سے مالا مال ہیں۔ وہ اچھی گیندبازی اور اچھی بلے بازی جانتے ہیں'۔ عرفان نے کہا 'بعض کھلاڑیوں کی شکایت تھی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود انہیں پچھلی بار رنجی ٹرافی کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔ میرا ماننا ہے کہ اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے '۔ انہوں نے کہا 'یہ میرا جموں وکشمیر میں پہلا سیزن ہے ۔