تازہ ترین

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی امتحانات

فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت امتحان میں شرکت کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15؍ جولائی 2018 مقرر ہے۔ پروفیسر شانِ کاظم نقوی، ڈائرکٹر انچارج کے بموجب دیرانہ فیس 200 روپئے کے ساتھ 31؍ جولائی تک فارم داخل کیا جاسکتا ہے۔ فیس صرف آن لائن ہی داخل کی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے لنک http://manuucoe.in/OnlinePayment/index.php/main3 پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ایسے طلبہ جنہوں نے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ مقررہ وقت میں اپنا کورس مکمل نہیں کیا انہیں صرف ایک مرتبہ دوبارہ رجسٹریشن کا موقع دیا جارہا ہے۔ اس کے لیے بھی فارم 15؍ جولائی تک داخل کیا جاسکتا ہے۔ انہیں 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔دوبارہ رجسٹریشن کا فارم اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ فارم ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے اور متعلقہ ریجنل / سب ریجنل سنٹر پر یا ہیڈ کوارٹرس میں داخل کیا جاسکتا ہے۔