تازہ ترین

ناٹو سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو لے کر زیادہ فکر مند نہیں: میکونل

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
واشنگٹن//امریکہ کے ٹاپ ریپبلکن سنیٹرمیکونل نے بدھ کو کہا کہ شمالی اٹلانٹک معاہدے تنظیم (ناٹو) سے الگ ہونے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کو لے کر وہ زیادہ فکر مند نہیں ہے۔مسٹر میکونل امریکی صدر کے ناٹو کے بارے میں دیے گئے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو اس سے الگ ہو جانا چاہئے ۔ قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ کافی پہلے سے ہی اس تنظیم کے ساتھی ممالک اور ان اس میں کئے جانے والے امداد و تعاون پر کافی بیان دے چکے ہیں۔امریکی صدر نے ناٹو کے رکن ممالک کو امریکہ کے ساتھ تجارتی ٹیکس اور اس تنظیم کے لئے زیادہ مقدار میں امداد نہیں دینے کے لئے سرزنش کی تھی۔مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ رکن ممالک اس تنظیم کے لئے مناسب مقدار میں تعاون نہیں کر رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ ان کی تجارتی پالیسیوں میں غلطیاں ہیں اور کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں امریکہ ناٹو پرزیادہ فنڈز خرچ کر رہا ہے اور یہ مناسب نہیں ہے اور کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔ اس وقت امریکہ ناٹو کا ستر فیصد خرچ برداشت کر رہا ہے اور دیگر ناٹو رکن ممالک نے 2024 تک ہر سال اپنی جی ڈی پی کا دو فیصد فنڈز دینے کا فیصلہ لیا ہے ۔ لیکن اسپین اور جرمنی کی جانب سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔