تازہ ترین

مزید خبرں

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

وزیر اعظم کا سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ تبادلہ خیال 

جموں/وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دین دیال انتودیا یوجنا اور نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن کے تحت کام کر رہے ریاست کے سیلف ہیلپ گرؤپوں اور اُن کے مستحقین کے ساتھ کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔سیلف ہیلپ گرؤپوں نے وزیراعظم کو ریاست میں اس ضمن میں جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔گرؤپ کے ممبران نے مستحقین کی زندگیوں میں مثبت بدلاؤ لانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے ملے تجربات کے بارے میں وزیر اعظم کو بتایا۔ان ممبران نے وزیر اعظم کو کئی کامیاب کہانیوں کے بارے میں بھی تفصیلات دیں۔سیلف ہیلپ گرؤپوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم نے کہا’’ ہماری حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کی عہد بند ہے، آپ کسی بھی سیکٹر کامشاہدہ کریں، آپ دیکھیں گے کہ خواتین کافی تعداد میں کام کرتی ہیں اور ملک کے زرعی اور ڈیری سیکٹروں کا خواتین کی شمولیت کے بغیر تصور بھی نہیں کیا جاسکتا‘‘۔سیلف ہیلپ گرؤپوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تمام خواتین عزم اور صنعت کاری کی ایک مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے انہیں مناسب مواقعے فراہم کرنا لازمی ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ سیلف ہیلپ گرؤپ دیہی علاقوں کی ترقی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔این آر ایل ایم جہاں خواتین کی با اختیاری کے لئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے وہیں یہ مشن اب  ملک کے600 اضلاع کے4884 بلاکوں میں عملایا جارہا ہے اور45 لاکھ سیلف ہیلپ گرؤپوں سے جڑی5 کروڑ سے زائد خواتین اس سے استفادہ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ2.48 لاکھ دیہی انجمنوں اور20 ہزار فیڈریشنوں کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔
 
 
 

بسوہلی میں چھت سے گرکرکمسن کی موت  

حافظ قریشی 
بنی//بسوہلی کے نگروٹہ گائوں میںچھت سے گرکرایک سات سالہ کمسن بچے کی موت واقع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بسوہلی کے نگروٹہ گاؤں میں سات سالہ اِشان ٹھاکر اپنے مکان کی چھت سے گر کر زخمی ہو گیا جس کے بعد اِشان کو بسوہلی سب ہسپتال میں لے جایاگیا جہاں سے کٹھوعہ ضلع ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا اور کٹھوعہ ضلع ہسپتال سے ڈاکٹروں نے جموں میں منتقل کیا تھا تاہم جموں ہسپتال سے بھی اشان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے پٹھانکوٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر اِشان کی موت ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق اِشان گھر کی چھت سے لگے آم کے درخت سے آم توڑتے وقت  چھت سے نیچے گر گیا تھا اور اِشان کو سر پر شدید چوٹ لگ گئی تھی ۔ اشان بسوہلی کے بی وی ایم سکول نگروٹہ میں دوسری کلاس کا طالب علم تھا ۔
 

پی ڈی پی مائیگرنٹ سیل کاکشمیری پنڈتوں کے مسائل کاازالہ کرنے کامطالبہ 

جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی مائیگرنٹ ونگ نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے کشمیری پنڈتوں کی جائزمانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں پارٹی دفترمیں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی مائیگرنٹ ونگ کے لیڈران نے ریاستی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ کشمیری پنڈتوں کے جائزمطالبات کوپوراکرنے کیلئے مداخلت کی جائے۔اس دوران اُجاگرکی گئی مانگوں کشمیری پنڈت نوجوانوں کوپرائم منسٹرپیکیج کے تحت مختلف ڈیپارٹمنٹ میں درجہ چہارم کے کشمیری پنڈت نوجوانوں کوملازم تعینات کرنا،پنڈت مائیگرنٹوں کو جگٹی ٹائون شپ میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا، ریلیف اینڈری ہیبلی ٹیشن زونل دفاترمیں مائیگرنٹوں میں ریلیف کی تقسیم اور بازآبادکاری میں دھاندلیوں کوروکنا،جگٹی نگر،بوٹانگر،پرکھو،نگروٹہ کے مائیگرنٹ رہائشی کوارٹروں کی مرمت کرنا، ڈی سی ریلیف اینڈری ہبلی ٹیشن کی گذشتہ تین مہینوں سے خالی پڑی اسامی کوفوری طورپرکرناتاکہ کشمیری پنڈتوں کے مسائل کاازالہ ہوسکے۔اس دوران پریس کانفرنس میں ایس کے رینہ ،ویرجی رینہ، پی این زتشی،بنسی لال کول، چندجی ،آرکے کول(انجوجی)، چمن لال دھر، راجندرکول، اشوک کول ودیگران موجودتھے۔
 

پسماندہ طبقے سرکاری سکیموں سے فائدہ اٹھائیں:دوارکا

جموں//ارنیہ کے ادھلیرگائوں میں ایس سی ورکروں کے بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میںکانگریس لیڈروسابق چیئرمین جموں میونسپل کارپوریشن دوارکاچوہدری مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے دوارکاچوہدری نے کہاکہ بچوں کی تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ بہبودسکیموں سے متعلق زیادہ سے زیادہ بیداری ہونی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم بچوں کابنیادی حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ سماج کی پسماندہ طبقوں کوچاہیئے کہ وہ سرکاری سکیموں سے فائدہ اٹھانے کیلئے آگے آئیں۔اس موقعہ پر اجیت سنگھ اڑیال ،سماجی کارکن ،ڈاکٹرکرن گپتا،گردھاری لال ،سوہن لال ،موہن لال، گریندرسنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔
 

۔50کلوگرام بھکی ضبط، 2سمگلرگرفتار

جموں//جموں پولیس نے منشیات مخالف مہم کوجاری رکھتے ہوئے مرگی چوک گنگیال میں لگائے گئے ناکے پر ایک آلٹوکارگاڑی زیرنمبر JK02AD-0209 کورکنے کااشارہ کیالیکن ڈرائیورنے موقعہ سے گاڑی فرارکرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے پیچھاکرکے گاڑی ڈرائیورکودبوچ لیا۔گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے 25 کلوگرام بھکی ضبط کی جبکہ دیگرایک ناکے پر مزید25کلوبھکی برآمدکی۔اس سلسلے میں پولیس نے دوسمگلروں کوگرفتارکرلیاہے اورپوچھ تاچھ کے دوران سمگلروں کی شناخت پولیس اہلکار فریدبخش ،آئی آرپی بٹالین، ای ،کمپنی جموں ،ولد محمداقبال ساکن تھورو، ارناس ریاسی ،حال ریمبل ادہمپوراورغلام محمد صوفی ولدولی محمدصوفی ساکن گاندربل بجبہاڑہ کے طورپرہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملات درج کرلیے ہیں ۔ پولیس نے یہ کامیابی ایس آئی نائت علی ،ایس ایچ او ،گنگیال پولیس سٹیشن اورایس آئی وکی تھاپا،انچارج پی پی گریٹرکیلاش کی قیادت اور ایس ڈی پی اوسٹی محمدرفیق منہاس اورانچارج ایس پی سٹی سائوتھ جموں ونے کمارکی نگرانی میں حاصل کی۔
 
 
 

راوی میں پھنسے 3افراد کو بچالیاگیا

حافظ قریشی
کٹھوعہ // کٹھوعہ میں دیر رات راوی ندی میں تین افراد پانی میں پھنس گئے تھے۔ دریا کی طغیانی میں پھنسے تینوں افراد کو پولیس نے بچا لیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق یہ افراد راوی ندی کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پانی کا بہاؤ زیادہ تھا جس کے چلتے یہ افراد پانی کے بیچ میں ہی پھنس گئے۔ آس پاس کے قریبی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی تاہم پولیس اور لوگوں کی مدد سے ان تینوں افراد کو پانی سے باہر نکال  لیا معلومات کے مطابق یہ تینوں افراد پنجاب کے تھے کٹھوعہ میں کام کرتے ہیں اور کام سے پنجاب اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔