تازہ ترین

مزید خبرں

7 اگست 2018 (52 : 11 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک

وجے کمارآج عوامی شکایات سُنیں گے

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار میں لوگوں کے مسائل سُننے اور عوامی وفود تنظیموں اور افراد سے ملنے کے لئے8 اگست کو موجود رہیں گے۔
 
 
 

راجباغ میںنقلی ویجی لنس کمشنربیوی سمیت پکڑا گیا

سری نگر//پولیس نے نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک جعلسازجوکہ خودکوویجی لنس کمشنرجتلاکرلوگوں کوٹھگا کرتا تھا، کو ایک کارروائی کے دوران بیوی سمیت حراست میں لیکرسلاخوں کے پیچھے ڈالدیا۔راجباغ علاقہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ عارضی طورپررہائش پذیرایک غیرریاستی شخص اوراُسکی بیوی کی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں پختہ اطلاعات ملتے ہی پولیس تھانہ راجباغ نے حرکت میں آکرکارروائی عمل میں لائی اور پولیس کی ایک ٹیم نے لوگوں کودھوکہ دیکراُنھیں ٹھگنے والے نقلی ویجی لنس کمشنر جاوید اخترولدعبدالکلام اوراُسکی بیوی نشاط اخترساکنان جواہرپارک لکشمی نگر دہلی ایسٹ کوراجباغ میں واقع عارضی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا۔ نقلی ویجی لنس کمشنرکیخلاف پولیس تھانہ میں پہلے ہی ایف آئی آرزیرنمبر 40/2018 زیر دفعات 420،419اور120Bکے تحت کیس درج تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ گرفتاری کے بعددونوں جعلسازمیاں بیوی کوسلاخوں کے پیچھے ڈالدیاگیاااوراُن سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔پولیس نے عام لوگوں کوخبردارکیاکہ وہ کسی انجان شخص پربھروسہ کرکے اُسکے جھانسے میں نہ آئیں ۔ پولیس نے نقلی ویجی لنس کمشنرکی گرفتاری کی خبرکوعام کرتے ہوئے کہاہے کہ جعلسازجاویداخترنے جس کسی بھی شخص کوٹھگ لیاہووہ پولیس تھانہ سے رابطہ قائم کرے۔
 
 
 
 

وانہ بل راولپورہ میں 3نوعمرلڑکے گرفتار

سری نگر//پولیس نے وانہ بل راولپورہ میں سنگباری کے الزام میں موچھواورہمہامہ کے تین نوعمرلڑکوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ13سالہ صہیب احمدڈارولدمعراج الدین ساکنہ موچھو،15سالہ جاویداحمدوانی ولداعجازوانی ساکنہ موچھو اوروسیم احمدالائی ولدغلام نبی ساکنہ گوگوہمہامہ کووانہ بل راولپورہ میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیاگیاکیونکہ یہ تینوں سنگباری کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اوراس سلسلے میں پولیس کومطلوب تھے ۔ذرائع کے مطابق وسیم احمدنے ریلوے ٹریک کے نزدیک پولیس کوچکمہ دیکرفرارہونے کی کوشش بھی کی جس دوران وہ زخمی ہوگیاتاہم اُسکی حالت مستحکم ہے۔(کے این این)
 
 
 

 چوکیدار کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل، چھترہامہ حضرت بل میں کہرام

سرینگر//ارشاد احمد//حضرت بل کے ملحقہ علاقہ چھتر ہامہ میں نجی مکان میں تعینات 60 سالہ چوکیدار بجلی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق چھتر ہامہ حضرت بل میں ایک نجی مکان میں تعینات چوکیدار عبدالرحیم ٹھوکر ولد عبدالرحمن ساکنہ دھنہ ہامہ حضرت بل اس وقت بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جب وہ مین سوئچ پر تاروںکی مرمت کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر قانونی لوازمات مکمل کرکے لواحقین کے حوالے کردی اورمعاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔مذکورہ شخص 4بچوں کا باپ تھا اور جب اس کی لاش گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
 
 
 
 

تحریک مزاحمت کا وفد صورہ گیا 

سرینگر//تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے تنظیم کے ضلع صدر سرینگر ریاض احمد کے برادر اکبر کی محمد اسداللہ کی وفات پر اہل خانہ کے ساتھ اپنی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا۔ تنظیم کے اعلی سطحی وفد نے خالد کالونی صورہ جاکر مرحوم کے نماز جنازہ اور تجہیز و تکفین میں شرکت کی اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ بلال احمد صدیقی کے ہمراہ وفد میں جنرل سیکرٹری محمد سلیم زرگر ترجمان شبیر احمد زرگر ،شیخ مصعب محمد رفیق اعجاز رسول  اور راجہ حمزہ بھی شامل تھے۔
 
 
 

میرواعظ عتیق اللہ شاہ کی55ویں برسی

انجمن نصرۃ الاسلام کے اہتمام سے قرآن خوانی کی مجلس آراستہ

 
سرینگر//انجمن نصرۃ الاسلام کے سربراہ و حریت(ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے خطہ کشمیر کے ایک بلند پایہ عالم دین ، روحانی پیشوا اور ہر دلعزیز  عوامی شخصیت انجمن نصرۃ الاسلام کے سابق صدرمیر واعظ کشمیر مولانا عتیق اللہ شاہ ؒ کے 55 ویں یوم وصال پر ان کی دینی ، سیاسی ، سماجی ، اصلاحی، تعلیمی اور روحانی خدمات بالخصوص انجمن نصرۃ الاسلام جس کے موصوف اولین سیکریٹری جنرل بنائے گئے تھے کو کامیابی کے نئے منازل سے ہمکنار کرانے کیلئے ان کی انتھک اور بے لوث کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ مرحوم میرواعظ کا دور انجمن کا ہر لحا ظ سے Golden Period رہا ہے جس دوران اس اولین اقامتی ادارہ سے سرکردہ علماء، واعظین، مبلغین، ڈاکٹرس ، انجینئرس، تعلیمی ماہرین ، سماجی مصلحین اور دانشوروں کی ایک بڑی کھیپ  نے کسب فیض حاصل کیا اور آگے چل کر کشمیری سماج میں ان لوگوں کی مختلف سطحوں پر خدمات قابل قدر رہی۔انہوںنے کہا کہ میرواعظ عتیق اللہ شاہ کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی اسلامیہ کالج سائنس اینڈ کامرس کی داغ بیل ڈالی گئی اور موصوف نہ صرف اس کے پہلے صدربنے بلکہ مسلسل تین سال تک اسلامیہ کالج نصرۃ الاسلام کے احاطے میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتا رہا۔اس دوران انجمن کے زیر اہتمام مرحوم میرواعظ اور دیگر سابقہ صدور ، اراکین اور ہمدردان اور محبین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کی ایک خصوصی مجلس آراستہ کی گئی اور ان کے لئے ایصال ثواب کیا گیا جبکہ خصوصی تقریب میں انجمن کے ذمہ داران اور اساتذہ نے مرحوم میرواعظ کی زندگی اور کارناموں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت ادا کیا ۔