تازہ ترین

باپ جنگجو بیٹے کی افواہ سن کر فوت

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

شاہد ٹاک
 شوپیان // کمبدلن میں جھڑپ شروع ہونے کیساتھ ہی میمندر شوپیان میں ایک جنگجو کا والد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا۔جونہی کمبدلن میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی تو میمندر شوپیان کے ایک شخص 45سالہ محمد اسحاق نائیکو کو کسی نے یہ اطلاع دی کہ اسکا بیٹا جو محض ڈیڑھ ماہ پہلے جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوا ہے، فوج کے نرغے میں آگیا ہے۔محمد اسحاق کو یہ سن کر سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ غش کھا کر گر پڑا، اسے بیہوشی کی حالت میں ضلع اسپتال شوپیان پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔وہ بیٹے کی خبر سن کر حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔لیکن بعد میں محض افواہ ثابت ہوئی کیونکہ اسکا بیٹا نرغے میں نہیں آیا تھا۔اسکا بیٹا زینت الا سلام نے 19جون 2018  کو ہتھیار اٹھائے۔ اس سے قبل وہ مرغے فروخت کرتا تھا۔