تازہ ترین

کلچرل اکادمی کے زیراہتمام کٹھوعہ میں کثیراللسانی مشاعرہ

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچراینڈلنگویجز سب آفس کٹھوعہ کی جانب سے اکادمی کے ذیلی دفترکٹھوعہ کے سیمینارہال میں کثیراللسانی مشاعرے کااہتمام کیا۔ اس دوران سماجی کارکن روبن شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ نامورشاعرڈاکٹراوشامونگانے پروگرام کی صدارت کے فرائض انجام دیئے ۔استقبالیہ خطاب میں ایس اوسی اے ،کٹھوعہ سنجیوگپتانے کہاکہ جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچراینڈلنگویجز نوآموز فنکاروں، مصنفوں اورپینٹروں کواپنے ہنرکامظاہرہ کرنے کیلئے فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگراموں بشمول نکڈناٹک ،تھیٹراوررائٹرس ورکشاپ کااہتمام کرتی ہے۔روبن کمارنے شاعروں کی طرف سے پیش کئے گئے کلام کوسراہااورکلچر،ادب اورزبانوں بالخصوص ڈوگری زبان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ ادباء وشعراء کوزبان وادب کوترقی دینے کیلئے اپنارول اداکرنے کیلئے آگے آناچاہیئے۔اس دوران نظامت کے فرائض ٹی آر سمبریانے انجام دیئے۔اس دوران کثیراللسانی مشاعرے میں جن ادباء نے اپناکلام پیش کیاان میں سنتوش رائے دھمن ،کھجورسنگھ، سوم اکیلا، بالک رام، ڈاکٹرگوربھ پرشاد شرما، ڈاکٹر پرمجیت شرما، مدن لال طوفان، کلدیپ کپی،آرایس کٹل، سروج بالا، انوگپتا، سنجے سیگل ، رمیش سنگھ ،شام لال کھجوریہ ، رینوپادھا، ڈاکٹراوشامونگا، وجے شرما اورٹی آرسمبریاشامل تھے۔