تازہ ترین

شمیر میں ظلم کی انتہا،اقوام متحدہ نوٹس لے:پاکستان

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
اسلام آباد//پاکستان نے کشمیر میں شہری ہلاکتوں کو قابل ِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ پاکستان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ دورمیں بھارتی مظالم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ8 جولائی کو برہان وانی کی دوسری برسی تھی اور ان2سال میں بھارت نے کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے اور سیکڑوں کشمیریوں کو جاں بحق، ہزاروں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم اور ہزاروں افراد شدید زخمی کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی۔ان کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، اور اس پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پر لڑتا رہے گا، عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ بھارتی مظالم کو نوٹس لے اور کشمیریوں کے ان کے حقوق ان کی امنگوں کے مطابق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔