تازہ ترین

آج شہر کے 7پولیس تھانوں میں بندشیں عائد ہونگی

8 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
سرینگر//حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقعہ پر شہر سرینگر کے 7پولیس تھانوںمیں سخت بندشیں عائد رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقعہ پر کسی بھی امکانی گڑبڑ سے نمٹنے کے لئے اتوار کو شہر خاص کے 7حساس پولیس تھانوں میں سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ خانیار، نوہٹہ، صفاکدل، مہاراج گنج، رعناواری میں سخت بندشیں عائد رہیں گی جبکہ پولیس تھانہ کراکہ کھڈ اور مائسمہ کے تحت آنے والے علاقوں میں جزوی بندشوں کا نفاذ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کو مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے اُمیدواروں کی رول نمبر سپلس کو کرفیو پاس تصور کیا جائے گا۔