تازہ ترین

جموں میں 20کلوگرام فکی ضبط،منشیات فروش گرفتار

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //ستواری پولیس نے ایس ایس پی جموں وویک گپتا،آئی پی ایس کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن ’’سنجیونی ‘‘ کے تحت ایک  منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے 20کلوفکی برآمد کئے۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم اور جموں کے نوجوانوں میں منشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے کے لئے ستواری پولیس نے بدھ کے روز ایم بی ایس کالج کے نزدیک ایک ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ ایک تیل ٹینکر زیر نمبرJK02BG-0833کو روکا ،جسے ڈرائیور ہرجیت سنگھ عرف رئیشو ولد پرتھی پال سنگھ واکنہ لوئر گاڑی گڑھ چلا رہے تھے اور اسکے قبضہ سے 20کلو گرام فکی بر آمد کی۔مبینہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور منشیات ضبط کی گئی ہے۔