تازہ ترین

ہمدانیہ کالونی بمنہ سیکٹر 1سے 12سیکٹر

ترسیلی لائنیں لٹکتی تلوار کے مانند، جان و مال کو خطرہ

9 جولائی 2018 (29 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر //ہمدانیہ کالونی بمنہ میں سیکٹر 1سے لیکر سیکٹر 12تک سڑکوں کی خستہ حالی اور ترسیلی لائنوں کا خطرہ عوام کیلئے لٹکتی تلوار کے مانند ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار نے ان تمام کالونیوں کو نظر انداز کیا اور یہاں تعمیر وترقی کے دعویٰ بھی فرضی ہے ۔مین سڑک سے اُن کالونیوں میں جانے والی اندروانی سڑکوں کی حالت ایسی ہے کہ وہاں گہرے کھڈے پیدا ہوئے ہیں جبکہ بارشوں میں یہ سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کالونیوں میں سے کئی ایک کالونیاں ایسی ہیں جہاں ڈرنیج سسٹم بھی موجود نہیں ہے اورگھروں سے نکلنے والے گندے پانی کی نکاسی نہیں ہو پا رہی ہے ۔ان کالونیوں میں نہ صرف سڑکیں خستہ حال ہیں بلکہ بجلی کی ترسیلی لائنیں بھی عارضی طور پر پیڑ وں کے ساتھ بندھی ہوئی ہیں جس سے اُن کالونیوں میں عوام کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔لوگوں کاکہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کئی مرتبہ محکمہ بجلی کو بھی آگاہ کیا لیکن بار بار کی یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت بجلی کے ترسیلی نظام کو بدلنے کیلئے سرکار نے کئی ایک سکیمیں شروع کی ہیں لیکن اُن سکیموں کا فائدہ ان کالونیوں کو نہیں ہے ۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کالونیوں کی جانب خصوصی توجہ دیںتاکہ یہاں مقیم لوگو ں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔