تازہ ترین

گورنمنٹ گرلزہائی سکول چھتہ بل زیر آب

9 اگست 2018 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: مبشر کان    )

سٹی رپورٹر
سرینگر// منگل کو چند گھنٹے کی بارشوں کے بعد جہاں شہر سرینگر میں بیشتر سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنی لگیں وہیں چھتہ بل میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول ہنوز زیر آب ہے جس کی وجہ سے بدھ کو سکول میں زیر تعلیم طلباء کو کافی دقعتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ سکول کے صحن میں اس قدر بارشوں کا پانی جمع ہے کہ یہاں ایک تالاب کا منظر دکھائی دے رہا ہے ۔سکول کے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہونے کی وجہ سے طالبات کلاس روموں تک نہ پہنچ سکیں اور کئی طالبات نے واپسی کی راہ لی ۔اس طرح بدھ کو یہاں تعلیمی سرگرمیاںجزوی طور متاثر رہیں۔سکول میں زیر تعلیم طلباء نے بتایا کہ کلاس روموں تک پہنچنے کیلئے انہیں کھڑکیوں سے اندر جانا پڑا اور اپنے جوتے نکال کر پانی سے جانا پڑا ۔سکول میں تعینات اسٹاف کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سکول سے فوری طور پانی کی نکاسی عمل میں لائی جائے تاکہ یہاں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوسکیں ۔