تازہ ترین

شبانہ چھاپوں کے دوران4نوجوان گرفتار

حیدرپورہ میں خواتین کا دھرنا،ائر پورٹ روڈ پر ٹریفک جام

10 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: مبشرخان    )

نیوز ڈسک
سرینگر//حیدر پورہ میں 4نو جوانوں کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے سڑک پر نکل کر زور دار احتجاجی دھر نا دیا جس کے نتیجے میں سرینگر ہو ائی اڈے کی جانب جانے والی سڑک پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیش آئی ۔درجنوں خواتین نے حیدر پورہ جامع مسجد کے نزدیک دھر نا دیکرگر فتار کئے گئے 4نو جوانوں کی فوری رہائی کی مانگ کی جنہیں فورسز نے سنیچر اوراتوار کی در میانی رات کو گرفتار کیا تھا ۔احتجاج کر رہی خواتین نے بتایا کہ جب سنیچر وار کو حیدر پورہ کے نزدیک گرنیڈ دھماکہ ہوا اسوقت یہ بچے کھیل کے ایک میدان میں مو جود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ان نو جوانوں کو فورسز نے دوران شب گرفتار کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ چاروں نو جوان معصوم ہیں اور ان کا دھماکے کے ساتھ کودور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔ نو جوانوں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے حیدر پورہ جامع مسجد کے نزدیک ان کی گر فتاری کو لے کر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سرینگر انٹر نیشنل ہوائی اڈے کو جانے والے راستے پر ٹریفک جام لگ گیا ۔واضح رہے کہ سنیچر وار کو حیدر پورہ کے نزدیک نا معلوم جنگجوئوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر ایک ہتھ گولہ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری اور سی آر پی ایف کا اہلکار زخمی ہوا تھا ۔