تازہ ترین

ڈی سی ادہم پور نے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کام کاجائزہ لیا

انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہنے کی ہدایات دیں

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ادہم پور//ضلع انتظامیہ ادہم پور نے ضلع میںہوئی بھاری بارش کے بعدرواں برسات کے دوران کسی بھی سیلابی اورایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کام کاج کاجائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کومتحرک کیا ۔یہ سنٹر چوبیسوگھنٹے کام کرے گااوراس کیلئے اہلکارتعینات رہیں گے اورضلع میں صورتحال پرگہری نگاہ رکھیں گے۔امرناتھ یاتری اوردیگرلوگ ان دوہیلپ لائن نمبرات 01992-272727 and 01992-272728پررابطہ کرسکتے ہیں۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای اوسی ) 24 گھنٹے کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ برسات کے موسم میں ممکنہ سیلابی اوربارشوں کے امکانی خطرات سے پیداہونے والی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیاگیاہے تاکہ لوگوں کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں بشمول آرمی،بی یس ایف ،ایس ڈی آرایف ،این جی اوزکے اہلکاروں کوایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررکھاگیاہے ۔بلاک سطح کی کمیٹیاں جن کی صدارت نائب تحصیلدارکرتے ہیں ،نقصانات کی رپورٹ ضلع انتظامیہ کوفراہم کریں گے۔اس موقعہ پر ڈی سی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرشن لال اورای اوسی عملے کے دیگراہلکاران بھی موجودتھے۔