تازہ ترین

پلوامہ اور کولگام میں جھڑپوں کے بعد بندشیں

جنوبی کشمیر میں چوتھے روز بھی موبائل انٹر نیٹ سروس معطل

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز+عارف بلوچ +خالد جاوید
 پلوامہ+اننت گ+کولگام//پلوامہ میں شوپیان جھڑپ کے بعد نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد علاقے میں انتظامیہ نے سخت بندشیں نافذ کیں جس کے دوران منگل کے روز قصبے میں سکوت چھایا رہا۔پلوامہ میں منگل کی صبح اس وقت افرا تفری اور فورسز اور نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جب شوپیان جھڑپ میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی جنگجو کے محاصرے میں آنے کی افوا ہ پھیل گئی ۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آنے کیساتھ ہی انہوں نے کار باری اداروں ،ٹرانسپوٹ اور فورسز پر شدید پتھرائو کیا جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپوںکا آغاز ہوا ۔فورسز نے نوجوانوں کو تتربتر کرنے کے لئے آنسو گیس کے درجنوں گولے داغے ۔ اسکے بعد قصبے میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں اور کسی کو بھی قصبے کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ادھرجنوبی کشمیر میں چوتھے روز بھی موبائیل انٹرنیٹ سروس بند رہنے سے پیشہ وارانہ افراد،طلاب و تجارت پیشہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔کولگام میں ہفتہ کے روز عام شہریوں کے ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میںموبائیل  انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے جو اب بھی جاری ہے ۔