تازہ ترین

اپنی سوانح عمری پر کام کریں گے سنجے دت

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ممبئی//بالی وڈ کے ماچو مین سنجے دت اپنی سوانح عمری لکھیں گے ۔ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجو' حال ہی میں جلوہ گر ہوئی ہے ۔ سنجے نے اپنی سوانح عمری لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسے وہ آئندہ برس اپنی سالگرہ (29 جولائی) کے موقع پر ریلیز کریں گے ۔ اس آٹوبایوگرافي کو سنجے ہارپر کولنس کے تعاون سے شائع کریں گے جس میں سنجے کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے علاوہ ان کی زندگی کے اتار چڑھاو کو بھی پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ''میں نے ایک غیرمعمولی زندگی گزاری ہے جو اتار چڑھاو، خوشی اور غم سے بھری ہوئی ہے ۔ میرے پاس آپ کو بتانے کے لئے کئی دلچسپ کہانیاں ہیں جو میں نے آج سے پہلے کبھی کسی کو نہیں بتائیں۔ میں اپنی یادوں اور احساسات کو آپ سے شیئر کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں"۔ایسا کہا جارہا ہے کہ سنجے کی سوانح عمری میں فلم راکی میں ڈیبو کے وقت انکی ماں نرگس دت کے کھونے کا غم ، نشے سے لڑائی، کئی خواتین دوستوں سے علاحدگی ، قانون کا سامنا اور جیل کے علاوہ والد سنیل دت سے نزدیکی، شہرت، سلور اسکرین پر واپسی اور گھریلو زندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔یو این آئی۔