تازہ ترین

بیگم عبداللہ کی 18ویں برسی پر نسیم باغ میں تقریب

عمر عبداللہ سمیت کئی این سی لیڈروں کی مزار پر حاضری

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈسک
سرینگر // شیخ محمد عبداللہ کی اہلیہ بیگم اکبر جہاں کی 18ویں برسی پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے نسیم باغ میں واقع مزار پر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ نسیم باغ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام بیگم اکبر جہاں کی 18برسی کے اہتمام کیا گیا اس موقعہ پر موصوفہ ، جنہیں عرف عام میں مادرِ مہربان کے نام سے جانا جاتا ہے کی مرقد پر گلباری کی گئی اور ایصال ثواب کیلئے کلمات ادا کئے گئے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ مادر مہربان میں سماج میں عورتوں کو بااختیار بنانے میں اہم رول دا کیااور وہ بے زبانوں کی آواز تھیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے مہردمہربان کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمانداری اور سنجیدگی کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا ۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈران نے بھی مادرمہربان کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اس دوران شیر کشمیر بھون جموں اور لداخ  میں بھی تقاریب منعقد ہوئیں ۔