تازہ ترین

فاضل کشمیری کی14ویں برسی، مقبول عام شاعر کو خراج عقیدت

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈسک
سرینگر///کشمیری زبان کے سرکردہ شاعر، قلمکار اور خوشنویس الحاج غلام احمد فاضل کشمیری کو اُن کی چودھویں برسی پر شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں سمینار ہال کلچرل اکیڈیمی میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجسکی صدارت پروفیسر فاروق فیاض نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں رفیق راز، ڈاکٹر عزیز حاجنی اور فاضل کشمیری کے فرزند سید ذی الشان فاضل موجود تھے۔ اکیڈیمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی نے فاضل کشمیری کے ادبی قدوقامت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فاضل کشمیری پر ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ رفیق راز نے فاضل کشمیری کے کلام میں ثقافتی شعور کے عنوان سے توسیعی خطبہ پیش کیا اور انہیں بیسویں صدی کا ایک عظیم شاعر قرار دیا جنہوں نے کشمیری زبان کا دائرہ کافی وسیع کیا۔ تقریب میں فاضل میموریل کمیٹی کی طرف سے سلطان الحق شہیدی، غلام نبی آتش اور ڈاکٹر نذیر آزاد کو فاضل میموریل ایوراڈ پیش دئے گئے۔تقریب میں بدال مہجور، سید غلام نبی نورانی، غلام رسول آزاد، شبیر مجاہد، جی آر حسرت گڈھا، سطان الحق شہیدی، ریاض الامین، اعجاز احمد ککرو، مفتی ریاض، نثار احمد بالا، دلدار اشرف شاہ، ثناء اللہ مشغول، محمداشرف ٹاک، فرحت لون، ڈاکٹر شہنواز حسین، جاوید اقبال خان، ڈاکٹر سید افتخار احمد، گلزار احمد راتھر، مقبول ساجد، جمیل انصاری، گلاب سیفی، ڈاکٹر حسرت حسین، سیدریان فاضل وغیرہ موجود تھے۔