تازہ ترین

سٹیٹ ایمرجنسی اوپریشن سینٹر پوری طرح تیاری کی حالت میں :صوبائی کمشنر

8 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈسک
سرینگر//گوگولینڈ ہمہامہ میںقائم کیاگیا سٹیٹ ایمرجنسی سینٹر پوری طرح تیاری کی حالت میں ہے جہاں 100 ٹینٹ نصب کئے جانے کے علاوہ راشن،رسوئی گیس ،پینے کے پانی،ڈاکٹروں ،نیم طبی عملے نیز دیگر سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سینٹر میں مزیدایک سو ٹینٹ نصب کئے جارہے ہیں۔سینٹر میں وائر لیس کیمونیکیشن نیٹ ورک اور سیٹلائٹ فون کی سہولیات بھی میسر رکھی گئی ہیں۔یہ جانکاری صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے سنیچر کی شام ہر ی نواس میںمنعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں دی۔میٹنگ کے انعقاد کا مقصد حالیہ زبردست بارشوں سے پیداشدہ امکانی سیلابی صورتحال کے خطرات سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا تھا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے 6لاکھ کلورین کی ٹکیاں دستیاب رکھی ہیں جبکہ فلڈ ریلیف مراکز میں ایک لاکھ ٹکیوں کے علاوہ دیگر ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایاگیا ہے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سینٹرل لائبیریری لالچوک میں قائم کیا گیا ایمرجنسی اوپریشن سینٹر اِمپا میں منتقل کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پہلے ہی فیصلہ لیا گیا تھا۔میٹنگ میں یہ جانکاری بھی دی گئی ریڈکراس کپوارہ کی طرف سے ایک ہزار سے زیادہ کمبل دستیاب کئے گئے ہیںاوراس طرح فلڈ ریلیف مراکز میںکمبلوں کی تعداد9000تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ خوراک ،رسدات ، وعوامی تقسیم کاری نے بھی 2300،کوئنٹل چاول، 500ایل پی جی سیلنڈروں اور 10کوئنٹل دالوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ مہجور نگر میں بیلی برج کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے اوریہ کام دودنوں کے اندر اندر مکمل ہوگا۔