تازہ ترین

کشمیری طلباء کافی ذہین : فضل الحسیب

اچھی رہنمائی سے سول سروسز امتحان کامیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈسک
سرینگر// آئی اے ایس امتحانات کے نتائج میں 36 ویں پوزیشن حاصل کرنے والے فضل الحسیب نے کل سول سروسز امتحانات کی تیاری کررہے امیدواروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء کافی ذہین ہوتے ہیں اور بروقت رہنمائی اور ایک اچھی گائڈ لائین سے آئی اے ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ایس این داس کالج اقبال پارک سرینگر میں کل ایک روزہ سمینار جس میں سول سروسز امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء موجود تھے ،اسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری طلباء کو ایک اچھی اور بروقت رہنمائی ملے تو بہت سارے امیدوار سول سروسز امتحان میں کامیاب ہونگے ۔اس موقعہ پر انہوں نے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ سول سروسز کی تیاری میں د ئیے گئے سیلبس کیمطابق پڑھائی کرنے  کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے اشخاص سے بھی مل کر ان کے تجربات کو بھی اس امتحان کی تیاری کے دوران استعمال میںلایا جاسکتا ہے۔سمینار میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طلاب نے شرکت کی ۔