تازہ ترین

صورہ میں فورسز اور مشتعل نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں

چھاپڑی فروشوں کا سامان تہس نہس، ریڑھیاں جلانے کا الزام

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//صورہ میں کل شام اس وقت حالات کشیدہ ہوئے جب فورسز اور مشتعل نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے دوران چھاپڑی فروشوں کے4ریڈے جل گئے ۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ فورسز نے ریڈے جلائے ۔شہری ہلاکتوں کے خلاف ہڑتال کے دوران بدھ کو صورہ میں سبزی مارکیٹ کے قریب پولیس اور احتجاجی نوجوانوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران فورسز نے خشت باری کررہے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ۔بعد میں شام دیر گئے مشتعل نوجوانوں نے پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہوکر نعرہ بازی کی اور پتھرائو کیا جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گولے داغے جس کے ساتھ ہی علاقہ طرفین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں اور اسی اثناء میں یہاں چھاپڑی فروشوں کے 4ریڈے جل گئے ۔آگ لگنے کے بعد علاقہ میں افرا تفری پھیل گئی ۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ فورسز نے خشت باری کررہے نوجوانوں کا تعاقب کیا اور ریڈوں کو آگ لگا ئی جس کی وجہ سے ریڈے جل گئے ۔