تازہ ترین

کسٹودین جنرل نے جائیداد مہاجرین محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

10 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں/ /ریاست کے کسٹودین جنرل اعجاز احمد بٹ نے یہاں ایک میٹنگ طلب کر کے جائیداد مہاجرین محکمہ جموں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کسٹودین جائیداد مہاجرین جموں کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔اس موقعہ پر کسٹودین جنرل نے جائیداد مہاجرین محکمہ جموں کے افسران کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرتے ہوئے جائیداد مہاجرین کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں فرائض کی انجام دہی کے تعلق سے کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے کسٹوڈین جنرل نے مہاجرین کی جائیدادکو غیر قانونی قبضے سے چھڑانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔اس سلسلے میں فیلڈ انسپکٹروں کو ضروری احکامات دئیے گئے۔کسٹوڈین جنرل نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایڈمنسٹریٹیوڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلے ہی منظور کئے گئے پروجیکٹوں کے لئے ای ۔ٹینڈر طلب کریں۔ دریں اثنا کسٹوڈین مہاجرین جائیداد جموں کو بنا کسی مزید تاخیر کے محکمہ کے ریکارڈس دوبارہ جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ریکارڈس کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے حتمی پرنٹ حاصل کیا جاسکے۔مذکورہ افسر کو مزید ہدایت دی گئی کہ وہ اُن مقامات کا از خود دورہ کریں جن کے بارے میں تجاوزات کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔انہیں اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر پورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔