تازہ ترین

سپیکر نے بلاور حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

10 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سری نگر/ //جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے یہاں کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران بلاور حلقے میں متعلقہ محکموں کی طرف سے عملائے جارہے  ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس دوران حلقے میں کوہلوں کی تجدید و مرمت ، پینے کے پانی کی فراہمی، مناسب عملے کی تعینات اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ سپیکر نے کمشنر سیکرٹری کو اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت دینے کی تلقین کی تاکہ وہ مختلف پروجیکٹوں کی عمل آوری میں سرعت لائیں تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں۔کمشنر سیکرٹری نے سپیکر کو یقین دلایا کہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کو آگے لے جانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اس سے پہلے کمشنر سیکرٹری داخلہ محکمہ نے بھی سپیکر کے ساتھ ملاقات کی۔