تازہ ترین

میر واعظ مولوی فاروق اور شہدائے حول کا 30واں یوم شہادت

عوامی مجلس عمل کے اہتمام سے قرآن خوانی کی مجلس آراستہ

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈسک
سرینگر// ممتاز اورسرکردہ دینی و سیاسی رہنما اور جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے بانی سربراہ شہید ملت میرواعظ کشمیرمولوی محمد فاروق  ؒ اور ۲۵ ماہ شوال ۱۴۱۰ھ؁ کے شہدائے حو ل کے اسلامی کلینڈر کے حساب سے۳۰واں یوم شہادت ہے۔چنانچہ اس ضمن میں شہید ملت اور آج تک کے جملہ شہداء کے بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی ایک خصوصی مجلس آراستہ کی گئی جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے شہید رہنما اور جملہ شہدائے کشمیر کے بلند درجات عزت و آزادی، غلبہ اسلام اور شہداء کے مشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بیان میں ہفتہ رفتہ کے شہداء کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت اور اسکے ریاستی گماشتوں نے کشمیری عوام کیخلاف ظلم ،جبر اور بربریت کا جو لامتناہی سلسلہ شروع کررکھا ہے اور آئے دن کشمیری مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کو تھانہ و خانہ نظر بند کرکے انکی پر امن سرگرمیوںکو مسدود کیا جارہا ہے وہ نہ صرف حد درجہ افسوسناک ہے بلکہ اس طرح کے جارحانہ رویوں سے کشمیری عوام کے تئیں حکومت ہندوستان کے عزائم کی نشاندہی ہوتی ہے ۔بیان میں کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی پامالیوں ، قتل و غارتگری ،CASO اورNIA کی آڑ میں حریت پسند قیادت کو ہراساں کرنے اورشوپیاں میں نہتے عوام کیخلاف ظلم و تشددکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا گیا ۔