تازہ ترین

ٹیسٹ رینکنگ میں ویرات سرِ فہرست

7 اگست 2018 (13 : 10 PM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ویراٹ کوہلی رینکنگ میں نئے نمبر ون بیٹسمین بن گئے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بولر یا بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ویراٹ کوہلی نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔ویراٹ کوہلی اپنے کیئریر کے سب سے زیادہ 934 ریٹنگ پوائنٹس پر ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ اْن سے صرف پانچ پوائنٹس کمی کے ساتھ 929 پوائنٹس پر ہیں۔واضح رہے کہ مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں معطلی کے بعد سے اب تک اسٹیو اسمتھ نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ویراٹ کوہلی کے یہ اب تک کسی بھی بھارتی بیٹسمین کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ 1979 میں انگلینڈ کے خلاف سنیل گواسکر کے 916 پوائنٹس، 2002ئ￿  میں زمبابوے کے خلاف سچن ٹنڈولکر کے 898 پوائنٹس، 2005 میں پاکستان کے خلاف راہول ڈریوڈ کے 892 پوائنٹس جبکہ 2017ئ￿  میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں چتیشور پجارا کے 888 پوائنٹس تھے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ طلسماتی کپتان اور اسٹار بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے اس ٹیسٹ میں 149 اور 51 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 200 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اْن کی 22 ویں سنچری تھی۔بھارت کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہونے کے باجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں 274 اور 162 رنز بنا سکی اور انگلینڈ نے اپنا 1000 واں ٹیسٹ 31 رنز سے جیت کر تاریخ رقم کر دی۔بیٹسمین رینکنگ کے مطابق بھارت کے ویراٹ کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں، بھارت کے چتیشور پجارا چھٹے، سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے ساتویں، سری لنکا ہی کے دنیش چندیمل آٹھویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔