تازہ ترین

مانسبل پارک دھماکہ

تینوں ملزمان پر سیفٹی ایکٹ عائد،جموں منتقل

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//مانسبل پارک میں دوسری عید پر ہوئے دھماکے میں ملوث تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے ان کو سنٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا گیا ہے۔17 جون 2018 کو جب لوگ دوسری عید منانے کی خاطر مانسبل پارک میں خوشیاں منانے میں مصروف تھے تب ہی کوڑے دان میں رکھا ہوا بارودی مواد اچانک پھٹ گیا تھا جس کے ذد میں آکر درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے.پولیس نے دوران تفتیش تین افراد محمد یونس خان ولد مرحوم ایوب خان،عرفان احمد خان ولد مرحوم غلام محمد،بلال احمد میر ولد غلام رسول ساکنان کوندہ بل گاندربل کی گرفتاری عمل میں لائی اور دعویٰ کیا تھا کہ تینوں افراد دھماکہ کرنے میں ملوث تھے۔ضلع انتظامیہ نے تینوں افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ عمل میں لاکر سنٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا