تازہ ترین

رائزنگ سٹارآرمی پری ،سکول میں بال ون مہوتسوتقریب

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//رائزنگ سٹارآرمی پری ۔پرائمری سکول ،وائی اے آئی کینٹ میں ’’بال ون مہاتسو‘‘کے سلسلے میں تقریب کااہتمام کیا۔ اس موقعہ پر گیتاموہن صدراے وائی وائی اے نے صدارت کی جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر پردیپ بھاردواج نے مہمان خصوصی تھے۔زونل صدرنے شجرکاری کی اہمیت کواُجاگرکیا۔ اس دوران بال ون مہوتسو کاافتتاح گیتاموہن نے پودالگاکرکیا۔انہوں نے ایک پودے کوبچے کی طرح پالنے پرزوردیا۔برگیڈیئرگوتم پینٹل ،چیئرمین اورسپریاکلکرنی ،پرنسپل نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرکامختلف سکولوں میں 450پودے لگانے کے عمل کوشروع کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔