تازہ ترین

راہ گیروں کیلئے مسدود کئے گئے راستے صاف

ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میںدکانداروں کا مال ضبط

11 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے منگل کو ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اورملحقہ بازاروں میں دکانوں کے باہر سجائے گئے مال کو ضبط کرکے راہ گیروں کیلئے مسدود کئے گئے راستوں پرناجائز قبضہ ہٹا لیا ۔اس خصوصی مہم کے دوران میونسپل سکارڈ نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا مال دکانوں کے باہر فٹ پاتھوں پر نہ سجائیں ۔سکارڈ نے کئی دکانداروں کی طرف سے سجائے گئے مال کو ضبط کیا اور بعد میں مال سے بھرے 2ٹرک ایس ایم سی آفس کرن نگر پہنچائے گئے ۔مہم کے دوران سکارڈ نے صفائی ستھرائی بھی عمل میں لائی جبکہ لائوڈ سپیکروں کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف و پاک رکھنے کیلئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ۔