تازہ ترین

بی جے پی حکمرانی میں ناکامی کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہیــ : جان

یوتھ نیشنل کانفرنس میں متعددنوجوانوں کی شمولیت کادعویٰ

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //یوتھ نیشنل کانفرنس نے پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے جموں میں جمعرات کے روز ایک جوائننگ پروگرام کا اہتمام کیا ، جسکی قیادت وائی این سی کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کی۔پروگرام میں جموں شہر کے کافی نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے این سی کا دامن تھاما ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ این سی کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کہ سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار نوجوانوں کے مسائل  خصوصا ًفاسٹ ٹریک بنیادوںپر انکی بھرتی کرنے میں ناکام رہی ہے اور کہا کہ مخلوط سرکا رلوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے پر اب بی جے پی مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار بننے سے قبل بی جے پی کے لئے پی ڈی پی ایک اچھا پارٹنر تھی لیکن جب سرکار گر گئی تو بی جے پی کیلئے پی ڈی ی اب ایک بُرا پارٹنر بن گیا ہے۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں سے اپنی کارکردگی صاف طور سے بیان کرنے کو کہا اور کارکنوں سے متحد رہنے کی اپیل کی تاکہ سماج کو بانٹنے والی طاقتوں  سے خبر دار کیا جا سکے۔اس موقعہ پر یوتھ نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں امر دیپ سنگھ، گورپریت سنگھ، گگن دیپ سنگھ، تیجندر سنگھ، اقبال سنگھ، امریندر سنگھ ، نوین کول، دانش ، گورو، راجن گپتا، ارجن ، پنکج، روہت، ابھینو مہاجن، جسویندسنگھ ، دیونیدرسنگھ ،موہنسنگھ ، بھوپیندرسنگھ ، جگجیتسنگھ ،جیون جوتسنگھ ،راہل کمار، امن دیپ سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔