تازہ ترین

صورہ واقعہ پر پولیس کا وضاحتی بیان

13 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر// پولیس نے چند میڈیا اداروں اور نیوز پورٹلز کی جانب سے شائع خبر کہ صورہ میں فورسز نے میوہ فروشوں کی ریڈھیاں نذر آتش کیں، کو حقیت سے بعید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا حقیقت سے دور دور تک کا واسط نہیں ہے۔پولیس بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی تفصیلی بیان جاری کیا جس کے مطابق گذشتہ شام شر پسند عناصر نے صورہ میں خوانچہ فروشوں کی ریڈھیاں نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ مال و اسبا ب کو تہس نہس کیااورشاہراہ کی خوبصورتی کیلئے نصب کئے گئے پودوں کے ارد گرد فینسنگ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔